معروف کمپیئر قریش پور انتقال کر گئے

سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ معروف کمپیئر قریش پور کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

قریش پور نے پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ’کسوٹی‘ سے شہرت حاصل کی اور اس کے متعدد پروگراموں میں میزبانی اور کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیے۔