ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرین میں بم دھماکا، ایک بچہ ہلاک

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق اس دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ایک بوگی میں آٹھ سے دس کلوگرام وزنی دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔