کراچی: لیاری میں فٹبال گراونڈ میں دھماکہ

کراچی کے علاقے لیاری کے بزنجو چوک میں ایک فٹبال گراونڈ میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں کم از کم دس افراد کے زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلیویژن پی ٹی وی کے مطابق دھماکوں میں کم از کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس علاقے میں ماہ رمضان میں رات کو فٹبال میچ ہوتے ہیں۔ ان میچوں کو دیکھنے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔