کیلیفورنیا میں آگ بھڑک اٹھی

امریکی ریاست کیلفورنیا میں جنگل میں لگنے والے آگ ہزاروں ایکڑ علاقے پر پھیل گئی ہے۔ فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا اور وہ بڑھتی جا رہی ہے۔

پندرہ سو لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کی محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے ہیں۔

جنگل میں لگنے والی آگ کو رہائشی علاقے تک پہنچنے سے روکنے کے لیے سینکڑوں فائر فائیٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں لیکن ابھی تک انہیں کامیابی نہیں ہوئی اور آگ دس ہزار ایکڑ زمین پر پھیل چکی ہے۔

حکام کے مطابق دو فائر فائٹراور ایک سویلین شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پندرہ تعمیرات کو نقصان پہنچا ہے۔.