پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید جمعے کو

پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور عیدالفطر کل یعنی جمعہ نو اگست کو منائی جائے گی۔

اس بات کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے جمعرات کو کیا۔

جمعرات کو ہی کوئٹہ میں خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں اور واقعے کے بعد جمعہ کو عید کے موقع پر حکومت کے لیے سکیورٹی انتظامات ایک اہم چیلنج ہو گا۔