موغادیشو: ہتھیاروں سے لدے ہوائی جہاز میں آگ لگ گئی

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایتھوپیا کے ایک فوجی ہوائی جہاز میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد آگ لگ گئی۔

جائے وقوع پر ایک بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کہ جہاز سے دھوئیں کے کالے بادل اٹھتے دیکھائی دے رہے تھے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز ہتھیاروں سے لدا ہوا تھا۔

ہوائی اڈے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جہاز میں آگ پھیلنے کے ساتھ دھماکوں کی آواز سیائی دی گئی۔

جہاز کے عملے میں چھ ارکان شامل تھے۔

موغادیشو کے ہوائی اڈے کا استعمال القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں کے خلاف لڑ رہی افریقن یونین کی فوج اکثر کرتی ہے اور یہاں فوجی جہاز اترتے رہتے ہیں۔