زمبابوے کے انتخابات کو چیلنج کر دیا گیا

زمبابوے میں حزبِ اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک چینج (ایم ڈی سی) نے ملک میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں صدر رابرٹ موگابے کی کامیابی کو چیلنج کر دیا ہے۔

اس انتخابی پٹیشن میں حالیہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

پٹیشن میں آیندہ ساٹھ دنوں کے اندر ملک میں نئے انتخاب کروانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایم ڈی سی کی انتخابی پٹیشن میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگيوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔