افغانستان: نیٹو کے تین فوجی ہلاک

افغانستان میں حکام کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ تینوں فوجی نیٹو کی سربراہی میں کام کرنے والی ’انٹرنیشل سکیورٹی اسسٹنس فورس‘ (ایساف) کا حصہ تھے۔

یہ واقعہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں پیش آیا ہے جس کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے۔

افغانستان میں رواں سال اب تک سو سے زیادہ غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے تقریباً اسی امریکی ہیں۔

ایساف میں اس وقت پچاس ممالک کے فوجی شامل ہیں جن میں زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے۔

سنہ دو ہزار چودہ کے آخر تک تمام غیر ملکی فوجی افغانستان سے چلے جائیں گے جبکہ افغان حکومت کی منظوری کے بعد قلیل تعداد میں غیر ملکی فوجی مقامی فورسز کی تربیت کے لیے وہاں رکیں گے۔

تاحال امریکی صدر براک اوباما نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ دو ہزار چودہ کے بعد کتنی تعداد میں فوجی اہلکار افغانستان میں موجود رہیں گے۔