بان کی مون اور سرتاج عزیز کی ملاقات

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون پاکستان کے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے اسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں۔

پاکستان کی سرکاری ٹی وی کے مطابق منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور پاکستان کے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی شریک ہیں۔

ملاقات میں اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی منصوبوں، عالم امن فوج میں پاکستان کے کردار اور بھارت و پاکستان کے درمیان کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتِ حال پر غور ہو گا۔

یاد رہے بان کی مون نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

بان کی مون اپنی اہلیہ اور اقوامِ متحدہ کے سینیئر حکام کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر پیر کی شب اسلام آباد پہنچے تھے۔