امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ویب سائٹ بحال

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اس کی ویب سائٹ کے ایک گھنٹے تک غیر فعال رہنے کی وجہ ’اندرونی خرابی‘ تھی۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اخبار نے کہا تھا کہ ہماری ویب سائٹ پر تکنیکی مشکلات پیش آرہی ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ ہم جلد انہیں ٹھیک کر لیں گے۔

ادارے کی ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ہمارے خیال میں یہ ایک اندرونی مسئلہ تھا۔