بھارتی بحریہ کی آبدوز میں آگ لگ گئی

بھارت کے شہر ممبئی کے قریب ایک آب دوز میں آگ لگ گئی جس کے بعد دھماکوں کی آوازیں آئی ہیں۔

بھارتی بحریہ کی اس آب دوز کا نام سندھو رکھشک بتایا گیا ہے۔

نئی دہلی سے بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن آب دوز میں دھماکا خیز مواد موجود تھا، اس لیے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔