لبنان میں دھماکہ، 16 افراد ہلاک

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں ایک دھماکے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے ہیں۔

جس علاقے میں یہ دھماکہ ہوا ہے وہاں شیعہ تنظیم حزب اللہ کا گڑھ ہے۔

حزب اللہ کے ٹی وی چینل المینار کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک اہم سڑک پر ہوا ہے۔

ہمسایہ ملک شام میں جاری لڑائی کے سبب لبنان کے شیعہ مسلمانوں اور سنیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔

.