فلپائن:کشتی اور بحری جہاز کی ٹکر،17 ہلاک

فلپائن میں ایک مسافر کشتی کی مال بردار جہاز سے تصادم میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پانچ سو سے زیادہ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

حادثے کے وقت کشتی میں 692 لوگ سوار تھے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

فلپائن کے ساحلی محافظین کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر تاریکی کی وجہ سے وہ تاحال یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اب بھی کچھ لوگ لاپتہ ہیں یا نہیں۔