کرغزستان: شراب سمگل کرنے کا انوکھا طریقہ

کرغزستان میں بارڈر اور کسٹم حکام نے ملک میں غیر قانونی طریقے سے شراب درآمد کرنے کا ایک انوکھا طریقہ پکڑا ہے۔

حکام نے ہمسایہ قزاکستان سے ایک زیرِ آب پائپ لائن بچھی ہوئی پکڑی ہے۔ یہ پائپ لائن دریائے چو کی تہہ میں پائی گئی جو کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر ہے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ اس پائپ لائن کے ذریعے ملک میں پہلے ہی ہزاروں لیٹر شراب غیر قانونی طور پر درآمد کی جا چکی ہے۔

اس وقت یہ واضح نہیں کہ حکام نے اس پائپ لائن کو کیسے پکڑا تاہم مجرمان کی تلاش جاری ہے۔