مصر:مسجد کو خالی کرا لیا گیا، کئی افراد گرفتار

مصر میں سکیورٹی فورسز کے مطابق انہوں نے مسجد الفتح کے اندر محصور اخوان المسلمین کے حامیوں سے مسجد الفتح کو خالی کرا لیا ہے اور کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مصر کے عبوری وزیراعظم نے معزول صدر محمد مرسی کی بحالی کا مطالبہ کرنے والی جماعت اخوان المسلمین کو قانونی طور پر تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ حکام کے مطابق جمعہ کو پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 173 ہو گئی ہے۔

اخوان المسلمین کے سینکڑوں حامیوں نے جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب اسی محاصرے میں گزاری۔