ڈیانا ہلاکت: ’نئی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں‘

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ 1997 میں شہزادی ڈیانا کی ہلاکت کے بارے میں موصول ہونے والی نئی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

لندن پولیس کے مطابق وہ نئی معلومات کی صحت اور اہمیت کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن شہزاردی ڈیانا کی ہلاکت کا کیس دوبارہ نہیں کھول رہے۔

یاد رہے کہ 1997 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شہزادی ڈیانا اور ڈوڈی الفائد کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

سنہ 2008 میں ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈیانا اور الفائد کے ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی اور وہ نشے میں تھا۔