’خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام سب کے لیے مثال ہو گا‘

پاکستان تریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائیں گے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اتوار کو کراچی کے دورے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس نافذ کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے سے تبدیلی آئے گی۔

عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام سب کے لیے مثال ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کی بھر پور مدد کریں گے۔

عمران خان نے ضمنی انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔