بگٹی قتل کیس: مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے بلوچ قوم پرست رہنما نواب اکبر بُگٹی کے قتل کے مقدمے میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

پیر کو کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی دوبارہ جاری کیے ہیں۔

اس سے پہلے جولائی میں بھی عدالت نے بگٹی قتل کیس میں سابق صدر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔