پشاور کے ایک مدرسے پر امریکی پابندیاں

مریکہ کے محکمۂ خزانہ نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع ایک مدرسے پر دہشت گردوں کی مدد کے الزام کے تحت مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

منگل کو امریکی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پشاور کا مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن والحدیث جو گنج مدرسہ کے نام سے بھی مشہور ہے، ایک تربیتی مرکز ہے اور یہ القاعدہ سمیت لشکر طیبہ اور طالبان کو مالی وسائل فراہم کرنے میں معاونت کرتا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مدرسے پر اس وجہ سے پابندیاں لگائی جا رہی ہیں کہ اسے دہشت گرد تنظیمیں استعمال کرتی ہیں۔