وانا دھماکہ، طالبان کمانڈر سمیت 5 ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ دھماکہ ایجنسی کے صدر مقام وانا کے قریب مانا کے علاقے میں ہوا۔

پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ ایک ریموٹ کنٹرول بم حملہ تھا اور مارے جانے والوں میں طالبان کمانڈر غلام جان اور ان کے چار ساتھی شامل ہیں۔