لبنان: مساجد میں دھماکوں سے بیس افراد ہلاک

لبنان کے شہر طرابلس میں ریڈ کراس کے مطابق مساجد میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لبنان کے دوسرے بڑے شہر طرابلس میں جیسے ہی نمازِ جمعہ ختم ہوئی تو پہلا دھماکہ سنی مسلک کی مسجد التقویٰ میں ہوا۔ اس کے پانچ منٹ بعد دوسرا دھماکہ مسجد السلام مسجد میں ہوا۔

لبنان کے ہسمایہ ملک شام میں جاری جنگ کے اثرات لبنان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں اور یہاں مقیم شعیہ علوی اور سنی مسلک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔