نواز شریف اور حامد کرزئی کے درمیان مری میں ملاقات

پاکستانی وزیرِ اعظم نواز شریف اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان مری میں ملاقات ہوئی ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، وزیرِ خزانہ اسحٰق ڈار اور خارجہ امور کے مشیر طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔