شام کو ’بھرپور جواب‘ دینے کی ضرورت ہے: ڈیوڈ کیمرون

برطانوی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ شام میں برطانوی مداخلت مسترد ہونے کے باوجود وہاں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کا ’بھرپور جواب‘ دینا ضروری ہے۔

ڈیوڈ کیمرون کو اس وقت دارالعوام میں شکست ہو گئی تھی جب ارکان نے اس بنیاد پر فوجی کارروائی کے حق میں تحریک مسترد کر دی کہ فوجی کارروائی صرف شامی عوام کو بچانے کے لیے ہو سکتی ہے۔

ڈاؤننگ سٹریٹ میں بات کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ انھوں افسوس ہے کہ وہ دمشق کے مضافات میں ہونے والے کیمیائی حملے کے خلاف اتفاقِ رائے قائم نہیں کر سکے۔

تاہم انھوں نے اصرار کیا کہ اس کے باوجود برطانیہ عالمی منظرنامے سے پوری طرح سے وابستہ رہے گا۔