ایشیا کپ: جنوبی کوریا نے پاکستان کو ہرا دیا

ملائشیا کے شہر اپوہ میں جاری نویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان آئندہ سال نیدرلینڈز میں ہونے والے ہاکی کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔

پہلے ہاف کے اختتام پر جنوبی کوریا کو پاکستان کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

میچ کے دوسرے ہاف کے شروع میں جنوبی کوریا نے دوسرا گول کر کے اپنی پوزیشن کو مستحکم کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے پینالٹی کارنر پر پہلا گول کیا۔