چین: زلزلے سے پانچ افراد ہلاک، بیس زخمی

چین میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مشہور سیاحتی مقام شینگری لا میں آنے والے زلزلے کے باعث پانچ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

زلزلے کے باعث ، سینکڑوں مکانات تباہ اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

زلزلے کے بعد مٹی کے تودے گرنے کے باعث متعدد مسافر گاڑیاں بھی علاقے میں پھنس گئی ہیں۔

اس علاقے کا نام، انیس سو تیس میں ایک غیر حقیقی پہاڑی جنت کے تصور پر لکھے جانے والے ناول کی اشاعت کے بعد سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے شینگری لا رکھا گیا تھا۔