ایشیا ہاکی کپ فائنل: جنوبی کوریا نے بھارت کو ہرا دیا

ملائشیا کے شہر اپوہ میں کھیلے جانے والے نویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی کوریا نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کپ جیت لیا ہے۔

جنوبی کوریا نے چوتھی مرتبہ ایشیا ہاکی ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

جنوبی کوریا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو جبکہ بھارت نے ملائشیا کو شکست دی تھی۔

اتوار کو تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی تھی۔