طورخم: طالبان کا افغان۔امریکی فوجی اڈے پر حملہ

طالبان نے افغانستان میں طورخم کے مقام پر پاکستان کی سرحد کے قریب ایک افغان اور امریکی مشترکہ فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ ننگرہار صوبے میں ہوئے اس حملے میں کسی غیر ملکی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور نیٹو ہیلی کاپٹر فوجی اڈے کی فضائی نگرانی کرتے رہے۔

طالبان کے ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں نیٹو کا سامان لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں زیادہ تر فوجی گاڑیاں لدی ہوئی تھیں۔ آخری اطلاع آنے تک ٹرکوں کو آگ لگی ہوئی تھی۔