ہم جنس پرستی پر مضمون: عمانی اخبار کی معذرت

عمان کے ایک اخبار نے ہم جنس پرستی پر ہمدردانہ مضمون شائع کرنے پر پہلے صفحے پر معذرت کی ہے۔

انگریزی اخبار دی ویک نے ہم جنس پرستی پر پچھلے ہفتے ایک مضمون شائع کیا تھا۔

معذرت میں اس اخبار نے لکھا ہے کہ ان کا دانستہ یا غیر دانستہ طور پر کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے تھے۔

اس مضمون کی اشاعت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اس مضمون کے خلاف کافی کچھ کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عمان میں ہم جنس پرستی غیر قانونی ہے۔

عمان میں صحافیوں کی تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اخبار کے خلاف کارروائی کی جائے۔