مصر: محمد مرسی کے 11 حامیوں کو عمر قید

مصر کی عدالت نے محمد مرسی کے 11 حامیوں کو فوج پر حملہ کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

محمد مرسی کے ان حامیوں کو گزشتہ ہفتے سوئز شہر میں مصری سپاہیوں کو زخمی کرنے، بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کرنے اور فسادات کے دوران گرجا گھروں کو جلانے کے الزامات میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

اس کے علاوہ محمد مرسی کے 45 دوسرے حامیوں کو 5 سال کی قید سنائی گئی جبکہ 5 کو بری کر دیا گیا۔