پاکستانی فوج بلوچستان میں آپریشن نہیں کر رہی: جنرل کیانی

پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کا کوئی ایک سپاہی بھی امن و امان کی صورتِ حال برقرار رکھنے پر مامور نہیں ہے۔

انھوں نے بلوچستان کے شہر سوئی میں سوئی ملٹری اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال سے صرف پولیس اور فرنٹیئر کور صوبائی حکومت کی مشاورت سے نمٹ رہی ہیں جب کہ فوج صرف صوبے کے اندر ترقیاتی منصوبوں میں حصہ لے رہی ہے۔