شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں چار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں امریکی ڈرون طیارے کے ایک حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا امریکی جاسوس طیارے نے پاکستان افغانستان سرحد سے پانچ کلو میٹر دور درگو منڈی میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔