خیبر ایجنسی: امن لشکر پر حملے میں تین افراد ہلاک

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں کے علاقے شلوبر میں عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے مقامی امن کمیٹی کے تین ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔

سرکاری حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والی اس کارروائی میں عسکریت پسند ابتدائی جھڑپ کے بعد پانچ افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی، البتہ لشکرِ اسلام اور تحریکِ طالبان پاکستان اس علاقے میں سرگرمِ عمل ہیں۔