افغانستان: ’نیٹو کارروائی میں پندرہ لوگ ہلاک‘

افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو کے ایک فضائی حملے میں نو عام شہریوں سمیت پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ سنیچر کی شام ہوا جب تین عرب اور تین افغان شدت پسند ایک گاڑی میں سوار ہو کر جا رہے تھے۔

تاہم نیٹو کی ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی بھی عام شےری کے ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں اور اس کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔