دہلی ریپ کیس: چار ملزمان کو مجرم قرار دے دیا گیا

گذشتہ سال دسمبر میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے چار ملزمان کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

تئیس سالہ لڑکی کو ایک بس پر بہیمانہ گینگ ریپ اور تشدد کا نشانے بنایا گیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو ہفتوں بعد ہلاک ہوگئیں تھیں۔