لیبیا: کار بم دھماکے سے عمارتوں کو نقصان

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا کے شہر بن غازی میں بم دھماکے کے نتیجے میں وزارتِ خارجہ کی ایک عمارت اور اس سے ملحق بینک کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

اس دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ایک سکیورٹی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ دھماکہ ایک کار بم کے ذریعے کیا گیا۔

یہ واقعہ بن غازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کے ایک سال بعد ہوا ہے۔