سرتاج عزیز کی بھارتی وزیرِ خارجہ سے ملاقات

پاکستان کے وزیرِاعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے آج بھارتی وزیرِ خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات کرغزستان کے دارالحکومت بشکاک میں جاری شنگائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔

ملاقات میں باہمی تعلقات، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی، ممبئی حملے اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان نیویارک میں ممکنہ ملاقات کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

پاکستان کو شنگائی کارپوریشن آرگنائزیشنمیں مبصر کا درجہ حاصل ہے اور تنظیم کی مکمل رکنیت کا خواہاں ہے۔