’انسداد دہشتگردی فورس جلد تشکیل دی جائے‘

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے احکامات جاری کیے ہیں انسداد دہشتگردی فورس کی تشکیل جلد کی جائے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں پنجاب کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو انسداد دہشتگردی فورس کی تشکیل کے حوالے سے بریفنگ کے بعد دیے۔

لاہور ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انسداد دہشتگردی فورس کی تشکیل میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انہیں فورس کے قیام کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے۔