شمالی افغانستان میں 27 کان کن ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے سمنگن کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں پھنسے ہوئے ستائیس کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان محمد صدیق عزیزی نے بی بی سی کو بتایا کہ کان کن ابخورک کان میں کام کر رہے تھے جب وہ اس میں پھنس گئے۔

ان کان کنوں کو نکالنے کی کوشش میں ریسکیو کے چار اراکین بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امدادی ٹیم کے پاس مناسب ساز و سامان نہیں تھا۔