صحافیوں کو تنگ نہ کیا جائے: مصری حکومت

مصر کی حکومت نے اخوان المسلمون کے حمایتیوں کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی نہ کریں اور صحافیوں کو تنگ نہ کریں۔

حکومت کی جانب سے تہ تنبیہ جمعہ کو مظاہروں کے بعد کی گئی ہے۔

ٹی وی پر نشر کیے گئے بیان میں وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل ہانی عبدالطیف نے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں، صحافیوں کو اغوا کیا اور ان کا سامان چھینا۔