میانمار میں 17 کروڑ ڈالر کا قیمتی پتھر دریافت

175 ٹن قیمتی پتھر جیڈ تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption میانمار دنیا میں جیڈ پتھر کا مخزن کہلاتا ہے

میانمار یعنی برما میں ایک بہت بڑا قیمتی پتھر جیڈ یعنی سنگِ سبز ملا ہے جسے کان کنوں نے کھود کر نکالا ہے۔

یہ پتھر 175 ٹن وزنی ہے اور اس کی اونچائی 14 فٹ جبکہ لمبائی 19 فٹ ہے۔

اس کی قیمت کا تخمینہ تقریباً 17 کروڑ امریکی ڈالر کا لگایا گیا ہے۔

یہ میانمار کے شمالی صوبے کاچن کی ایک کان سے ملا ہے۔

خیال رہے کہ اس صوبے میں جیڈ بہت ملتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption جیڈ ہلکے سبز رنگ کا نیم شفاف پتھر ہے جس کے آر پار نہیں دیکھا جا سکتا ہے

میانمار دنیا میں بہترین جیڈ پتھر فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

جبکہ جیڈ کی صنعت اس ملک کی تقریباً نصف جی ڈی پی یعنی مجموعی ملکی پیدار کا نصف حصہ ہے۔

جیڈ ہلکے سبز رنگ کا نیم شفاف پتھر ہے جسے ہم عرف عام میں سنگِ سبز کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کے آر پار نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کا سب سے بڑا اور قریبی بازار چین ہے جہاں اسے 'سنگ بہشت' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP Getty
Image caption میانمار کی معیشت کا بہت حد تک سنگِ سبز پر انحصار ہے

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں