دنیا بھر میں سپر مون کے نظارے

دنیا بھر میں لوگ سُپر مون کا نظارہ کر رہے ہیں جس میں چاند سنہ 1948 کے بعد زمین سے قریب تر آیا ہے۔

،تصویر کا کیپشن

دنیا بھر میں لوگ سُپر مون کا نظارہ کر رہے ہیں جس میں چاند سنہ 1948 کے بعد زمین سے قریب تر آیا ہے۔ کراچی میں مزار قائد پر سپر مون کا نظارہ

،تصویر کا کیپشن

14 نومبر کے بعد اب چاند 25 نومبر سنہ 2034 تک اتنا قریب نہیں آئے گا۔ مسقط میں سپر مون کا نظارہ

،تصویر کا کیپشن

چاند زمین کے گرد گرش کے دوران مختلف حصوں میں روشن ہوتا ہے اور مکمل روشن ہونے کے دنوں میں اسے پورا چاند یا چودھویں کا چاند کہا جاتا ہے۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سپر مون

،تصویر کا کیپشن

جب بھی چاند کی قربت اور پورے چاند کے اوقات ایک ساتھ آ جاتے ہیں تو یہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے۔ انڈیا کے شہر چنئی میں سپرمون

،تصویر کا کیپشن

محققین کے مطابق سپر مون اور معمول کے پورے چاند میں فرق بہت باریک ہوتا ہے۔ امریکی شہر کیلیفورنیا میں سپر مون

،تصویر کا کیپشن

عام طور پر سپر مون 14 فیصد تک بڑا اور 30 فیصد تک روشن ہو سکتا ہے لیکن یہ تناسب چاند کے اپنے مدار میں سب سے زیادہ دور کے فاصلے سے ہے۔ وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں سپرمون

،تصویر کا کیپشن

ڈاکٹر کرس نراتھ نے دی کنورسیشن ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فرق بہت معمولی ہوتے ہیں اور چونکہ سردیوں کے دنوں میں چاند ویسے ہی بہت اونچا ہو جاتا ہے اس لیے صرف تصاویر کا جائزہ لینے سے ہی یہ فرق محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ‘ قاہرہ میں سپرمون

،تصویر کا کیپشن

ڈاکٹر کرس نراتھ کے مطابق اس بات سے قطع نظر کہ یہ بڑا اور روش ہیں چاند وسے بھی نظروں کو بھان والی چیز ہے۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں سپرمون

،تصویر کا کیپشن

تاہم نیو یارک کے ہیڈین پلانیٹیریم میں ڈائریکٹر نیل ڈی گریسی ٹائسن کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو ضرورت سے زیادہ بڑھاوا دیا گیا ہے۔ نیپال کے ایک پہاڑی سلسلے میں سپرمون کا نظارہ

،تصویر کا کیپشن

سٹار ٹاک ریڈیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’میں نہیں جانتا کہ اسے سب سے پہلے سپر مون کہا کس نے تھا۔‘ قازقستان میں بیکانور کے خلائی مرکز سے سپر مون کا نظارہ

،تصویر کا کیپشن

سٹار ٹاک ریڈیوں کا کہنا تھا ’کیا آپ ایک 16 انچ کہ پزے کو محض 15 انچ کے پزے کے مقابلے میں سُپر پزا کہیں گے؟‘ لندن کے سٹی ایئر پورٹ سے سپر مون کا نظارہ

،تصویر کا کیپشن

کمبوڈیا میں سپرمون