سان فرانسسکو کا ٹرانسپورٹ نظام ہیک کر لیا گیا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

سان فرانسسکو میں ٹرانسپورٹ ایجنسی پر ہیکرز نے حملہ کیا ہے جس کے بعد صارفین نے مفت سفر کیا۔ ہیکرز نے اس ہیکننگ کے نتیجے میں 100 بٹکوائن جو تقریباً 70 ہزار ڈالر کے برابر ہیں کا مطالبے کیا ہے۔

ٹرانسپورٹ ایجنسی کے اہلکاروں نے احتیاطی طور پر نیٹورک سے جڑی ٹکٹوں کی تمام مشینیں بند کر دی ہیں۔

شہر بھر میں ٹرانسپورٹ سروسز کے تمام نیٹورک سے جڑے کمپیوٹروں پر جن میں سٹیشنز بھی شامل ہیں پر ہیکرز کی جانب سے ایک پیغام ظاہر ہوا۔

اس پیغام میں لکھا ہوا تھا کہ ’یہ نظام ہیک کر لیا گیا ہے، تمام ڈیٹا انکرپٹ کر لیا گیا ہے cryptom27@yandex.com)ID:681 پر رابطہ کریں۔‘

ینڈیکس ایک روسی انٹرنیٹ کمپنی ہے جو کہ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ای میل اور سوشل نیٹورکنگ کی سہولیات بھی مہیا کرتی ہے۔

تاہم اس حملے سے ٹرینیں متاثر نہیں ہوئی ہیں اور شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’سفری سروسز، صارفین کی ذاتی معلومات یا سیفٹی کے نظام پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔‘

انھوں نے مزید بتایا کہ ’اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس لیے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنا صحیح نہیں ہوگا۔‘

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں