دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

Miley Cyrus

ہم گذشتہ ہفتے درج ذیل دس معلومات سے لاعلم تھے

1۔ مائلی سائرس گارڈینز آف دی گیلیکسی کے پارٹ ٹو میں ہیں۔

2۔ الاسکا میں اب بھی نو بلاکبسٹرز سٹور کھلے ہوئے ہیں۔

3۔ آواز کی مدد سے کام کرنے والا نظام جیسا کہ ایپل کا سری اور ایمازون کا الگزا آئی لینڈنگ کو نہیں سمجھ پاتے۔

4۔ سائنسدانوں نے ایک ایسی سنڈی دریافت کی ہے جو پلاسٹک بھی کھا سکتی ہے۔

5۔ حقیقت میں بھی ایک ’آئرن مین‘ موجود ہے جو برطانوی ہے۔

6۔ بریوداگ کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ایک ہفتے کی چھٹی دی جائے گی اگر وہ کسی کتے کو بچائیں یا کتے کا بچہ رکھتے ہیں۔

7۔ جاپان میں سنیکس بنانے والی کمپنی کو کرسپ کی کمی کا سامنا ہے۔

8۔ مصنوعی رحم میں میمنے کے جننین کو زندہ رکھا جا سکتا ہے۔

9۔ ایوانکا ٹرمپ کے کانوں کی بالیاں ایک جیسی نہیں۔

10۔ آپ معروف ٹی وی سیریل گیم آف تھرونز میں استعمال ہونے والی زبان ڈوتھراکی یونیورسٹی میں سیکھ سکتے ہیں۔