گلاپاگاس تصویری مقابلہ برائے سال 2017 اور مقابلہ جیتنے والی تصاویر

گلاپاگاس کنزرویشن ٹرسٹ نے اپنے 2017 کے سالانہ تصویری مقابلےجیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مقابلے میں فوٹوگرافروں نے گلاپاگاس کے جزائر کی قدرتی خوبصورتی اور یہاں موجود جانورں کی تصویر کشی کی ہے۔

گلاپاگاس تصویر کے کاپی رائٹ McKenna Paulley/ Galapagos Conservation Trust
Image caption میکینا پاؤلی کی کھینچی گئی یہ تصویر اس مقابلے کے بہترین تصویر قرار پائی ہے۔ اس میں ایک سٹارم پیٹرل نسل کا پرندہ پانی پر چلتے ہوئے اپنے لیے خوراک ڈھونڈ رہا ہے۔
گالاپاگوس تصویر کے کاپی رائٹ Carlos Cuenca Solana / GCT
Image caption اس مقابلے چار مختلف زمروں میں انعامات دیے گئے ہیں۔ کارلوس کؤینکا سولانا نے جانوروں کی تصویر کشی کے زمرے میں پہلا انعام اس تصویر پر حاصل کیا اور اس مقابلے میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
گالاپاگوس تصویر کے کاپی رائٹ Andres Eduardo Paredes Buenaño/ GCT
Image caption سیمپرے انجلیٹو سکستھ گلاپاگاس جزائر میں سے ایک سان کرسٹوبال جزیرے کے ساحل پر ریت میں دھنسی کشتی ہے۔ فوٹوگرافر آندریس بیونانو کی کھینچی گئی اس تصویر کو مقابلے میں تیسرا انعام ملا۔
گالاپاگوس تصویر کے کاپی رائٹ Ivan Dario Vasquezala/ GCT
Image caption فوٹوگرافر ایوان داریو واسکؤزیلا نے گریٹ بلو ہیرون نامی نسل کے پرندے کی شکار کرتے ہوئے تصویر بنائی جس نے جانوروں کے رویے کے زمرے میں پہلا انعام حاصل کیا۔
گالاپاگوس تصویر کے کاپی رائٹ James Robins/ Galapagos Conservation Trust
Image caption جیمز رابن کی لی گئی ماکنگ برڈ کی تصویر نے اسی زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
گالاپاگوس تصویر کے کاپی رائٹ Sheri Vandermolen/ Galapagos Conservation Trust
Image caption شیری وانڈرمولین نے ساؤتھ پلازہ جزیرے پر لینڈ اگوانا کی تصویر لی جسے جانوروں کی تصویر کشی کے زمرے میں دوسرا انعام ملا۔
گالاپاگوس تصویر کے کاپی رائٹ Eric Williams/ Galapagos Conservation Trust
Image caption ایرک ولیمز کو نباتیات کے زمرے میں پہلا انعام اس تصویر پر ملا جس میں انھوں نے کیکٹس کے پودے پر سورج کی روشنی کی تصویر کشی کی۔
گالاپاگوس تصویر کے کاپی رائٹ Nicole Aherron/ Galapagos Conservation Trust
Image caption اسی زمرے میں نکول آہیرون کی لی گئی گل بہار کے درخت کی تصویر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
گالاپاگوس تصویر کے کاپی رائٹ Eric Williams/ Galapagos Conservation Trust
Image caption ایرک ولیمز کی ایک اور تصویر کو قدرتی مناظر کے زمرے میں پہلا انعام ملا جس میں انھوں نے ککر راک نامی چٹان کی تصویر لی۔
گالاپاگوس تصویر کے کاپی رائٹ Charlotte Brett/ Galapagos Conservation Trust
Image caption موسقیرا جزیرے پر صبح کے وقت کی لی گئی اس تصویر کو قدرتی مناظر کے زمرے میں دوسرا انعام ملا اور اس کی فوٹوگرافر شارلوٹ بریٹ ہیں۔
گالاپاگوس تصویر کے کاپی رائٹ Carlos Cuenca Solana/ Galapagos Conservation Trust
Image caption میرین اگوانا کی یہ تصویر کارلوس کؤینکا سولانا نے کھینچی۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

اسی بارے میں