سینے سے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
برطانیہ میں سینے سے باہر دل لے کر پیدا ہونے والی بچی کا کامیاب آپریشن

انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں ایک ایسی بچی کا آپریشن کیا گیا ہے جس کا دل بدن سے باہر تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گلین فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والی بچی سرجری کے بعد زندہ ہے۔

وینیلپ ہوپ وکنز نامی بچی تین ہفتے قبل سینے کی ہڈیوں کے بغیر پیدا ہوئی تھی۔

اس دوران ان کے دل کو معمول کی جگہ پر رکھنے کے لیے ان کا تین بار آپریشن ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

٭ ’میری بچی زندہ ہے، اسے مجھ سے چرا لیا گیا'

٭ ’بچے کی آنکھوں میں وہ نظر آتا ہے جس نے مجھے ریپ کیا‘

ہر دس لاکھ بچوں میں سے چند بچے ہی 'بے محلیِ قلب' کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور وہ بھی عام طور پر مردہ پیدا ہوتے ہیں۔

ناٹنگھم کے رہنے والے بچی کے والدین 31 سالہ ناؤمی فنڈلے اور 43 سالہ ڈین وکنز کا کہنا ہے ان کی بیٹی وینیلپ 'ریئل فائٹر' ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Glenfield hospital
Image caption ولادت کے 50 منٹ بعد وینیلوپ کا پہلا آپریشن ہوا

ناؤمی نے ہمارے نامہ نگار فرگس والش کو بتایا: 'جب الٹراساؤنڈ میں پتہ چلا کہ بچے کا دل جسم سے باہر ہے تو بہت صدمہ ہوا اور یہ ڈر ستاتا رہا کہ نہ جانے کیا ہوگا۔'

والدین نے اس کے بعد اپنے خون کی جانچ کروائی جس میں یہ پتہ چلا کہ کروموزوم کی کوئی خرابی نہیں ہے تو انھوں نے حمل کو ضائع نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

٭ بچی جو دو بار پیدا ہوئی

٭ حاملہ خواتین کو کروٹ سونے کا مشورہ کیوں؟

ڈین نے بتایا: 'ہم لوگوں کو اسقاط حمل کا مشورہ دیا گیا کیونکہ اس کے بچنے کی امید نہ ہونے کے برابر تھی۔ ہم لوگوں کے علاوہ کسی کو بھی اس کے زندہ بچنے کی امید نہیں تھی۔'

وینیلپ کی پیدائش کرسمس کے موقعے پر متوقع تھی لیکن آپریشن کے ذریعے 22 نومبر کو اس کی پیدائش ہوئی تاکہ اس کے دل کو انفیکشن کے خطرے سے بچایا جا سکے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption آڈری کارڈیناس اکتوبر سنہ 2012 میں ٹیکسس میں پیدا ہوئیں

ولادت کے وقت تقریباً 50 میڈیکل سٹاف موجود تھا جن میں بچے کے تولد میں ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ دل کے سرجن، بے ہوش کرنے والے، نوزائیدہ کے ماہرین ڈاکٹر اور دائیاں شامل تھیں۔

ولادت کے فوراٌ بعد بچی کے دل کو اس کی معمول کی جگہ پر رکھنے کے لیے پہلا آپریشن ہوا جبکہ تازہ ترین آپریشن وینیولپ کی اپنی جلد سے ان کے سینے کے سوراخ کو بھرنے کے لیے کیا گیا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں