وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر پیپلز چوائس ایوارڈ : جنگلی حیات کی بہترین تصاویر

جنگلی حیات کا تحفظ کرنے والے ایک کارکن کی بانہوں میں گوریلے کی یہ خوبصورت تصویر وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر پیپلز چوائس ایوارڈ کی فاتح قرار دی گئی ہے۔

گوریلا تصویر کے کاپی رائٹ Jo-Anne McArthur / Natural History Museum

یہ تصویر کینیڈین فوٹوگرافر جو این مک آرتھر نے بنائی تھی اور اس میں ایک پیکن نامی مادہ گوریلے کو دیکھا جا سکتا ہے جسے ایپ ایکشن افریقہ تنظیم نے غیرقانونی شکاریوں سے پچایا تھا۔ اس تصویر میں وہ اپنی نگران اپولینیئر ندوہودو کی گود میں ہے اور اسے کیمرون میں ایک چھوٹے حفاظتی پناہ گاہ سے ایک بڑے محفوظ جنگلی علاقے میں پہنچایا جا رہا ہے۔

مک آرتھر کہتے ہیں: ’میں بہت شکرگزار ہوں کہ اس تصویر نے لوگوں کو متاثر کیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اس سے جانوروں کی تھوڑی مزید دیکھ بھال کرنے کا خیال اجاگر ہوگا۔‘

’میں باقاعدگی سے ہمارے ہاتھوں جانوروں پر ہونے والے مظالم کو ڈاکومنٹ کرتا ہوں، لیکن بعض اوقات میں ان کو بچانے، امید اور آزادی کی کہانیوں کا عینی شاہد بھی بنتا ہوں۔‘

اس تصویر کو 24 منتخب تصاویر میں سے تقریباً 20 ہزار مداحوں نے پسند کیا تھا جنھیں نیچرل ہسٹری میوزیم نے سنہ 2017 کے مقابلے کے لیے 50 ہزار انٹریز سے منتخب کیا تھا۔

Grey line 2 pixels

فائنلسٹ: بغل گیری

ڈیبرا گارسائیڈ، کینیڈا

قطبی ریچھ تصویر کے کاپی رائٹ DEBRA GARSIDE / Natural History Museum

قطبی ریچھ اوران کے بچے جب خزاں کے آغاز کے دنوں میں اپنے آماجگاہوں سے باہر آتے ہیں تو بچے اپنے ماؤں کے قریب ہی رہتے ہیں تاکہ وہ گرم بھی رہیں اور محفوظ بھی۔ ڈیبرا گارسائیڈ نے کینیڈا کے علاقے منیٹوبا میں واقع ویپسک نیشنل پارک میں اس خاندان کی آماجگاہ کے قریب چھ دن تک انتظار کیا اور بالآخر ریچھ باہر آئے۔ سخت ترین موسم میں جب درجہ حرارت منفی 35 سے منفی 55 سینٹی گریڈ کے درمیان تھا اور تیز ہوائیں چل رہی تھیں، گارسائیڈ نے یہ منظر فلم بند کیا۔

Grey line 2 pixels

فائنلسٹ: رولر رائیڈ

لکشتھا کرونارتھنے، سری لنکا

زیبرا تصویر کے کاپی رائٹ Lakshitha Karunarathna / Natural History Museum

لکشیتھا کرونارتھنے کینیا کے ماسئے مارا نیشنل ریزرو میں سفاری سے لطف اندوز ہورہے تھے جب انھوں نے ایک غیرمعمولی منظر دیکھا۔ ایک لیلک بریسٹڈ رولر نامی پرندہ ایک زیبرا کی سواری کر رہا تھا۔ اس رنگین پرندے نے ایک گھنٹے سے زیادہ یہ سواری کی اور کبھی کبھار کوئی کیڑا بھی کھا لیتا جبکہ کرونارتھنے نے اس منظر کو فلم بند کرنے کے لیے صحیح وقت کا انتظار کیا۔

Grey line 2 pixels

فائنلسٹ: لٹکتا ہوا کاہل ریچھ

لوسیانو کینڈیسانی، برازیل

سلوتھ تصویر کے کاپی رائٹ Luciano Candisani / Natural History Museum

لوسیانو کینڈیسانی برازیل میں ہاہیا کے مقام پر واقع اٹلانٹنگ برساتی جنگل میں ایک درخت پر چڑھے تاکہ وہ تین پنچوں والے اس سلوتھ (جسے کاہل ریچھ بھی کہا جاتا ہے) کی تصویر بنا سکیں۔ سلوتھ عموماً درختوں کے پتوں پر گزارا کرتے ہیں اور اکثر بلندوبالا درختوں پر پائے جاتے ہیں۔

Grey line 2 pixels

فائنلسٹ: خوش اسلوب ماں اور بچہ

رے چن، تائیوان

وہیل تصویر کے کاپی رائٹ Ray Chin / Natural History Museum

ہر سال جولائی سے اکتوبر کے اواخر تک کبڑی وہیل انٹارکٹک سے شمال کی جانب نقل مکانی کرتی ہیں تاکہ وہ گرم پانیوں میں بچے جنم دے سکیں۔ رے چن نے ایسی ہی ایک وہیل کو اپنے بچے کے ساتھ واویو ٹونگا کے جزائر کے قریب دیکھا۔ جیسے ہی وہ ایک دلفریب موڑ مڑیں چن نے یہ تصویر بنا لی۔ بعدازاں انھوں نے اسے بلیک اینڈ وائٹ کر دیا اور ان کے مطابق اس سے اس منظر کی سادگی مزید ابھر کے سامنے آئی۔

Grey line 2 pixels

وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر نیچرل ہسٹری میوزیم کا سالانہ مقابلہ ہے جس میں قدرتی مناظر اور فوٹوجرنلز سے متعلق دنیا کے بہترین تصاویر پیش کی جاتی ہیں۔

وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر کی فاتح تصاویر کی نمائش لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں 28 مئی 2018 تک جاری رہے گی۔

اسی بارے میں