کاش کہ تنہائی کا بھی کوئی ساتھی ہوتا

ایک لڑکی تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption تنہائی کے متعلق بہت سے تصوارت رائج ہیں اور ان کے بارے میں تحقیق بھی جاری ہے

تنہائی یا اکیلا پن عجیب چیز ہے۔ ہم سب بھی کبھی اس کیفیت سے دو چار ہوئے ہوں گے۔ آج دنیا بھر میں تنہائی بحث کا بڑا موضوع ہے۔

برطانیہ میں ایک وزیر کو سرکاری محکموں میں تنہائی سے دوچار لوگوں کے مسئلے کو حل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ تنہائی کے تعلق سے جو باتیں عام طور پ بتائی جاتی ہیں وہ حقیقت سے دور ہیں تاہم بہت سے لوگوں کو ان پر یقین ہے۔

1۔ اکیلے پن کا مطلب الگ تھلگ پڑے رہنا؟

اکیلا پن محسوس کرنے کا مطلب تنہا ہونا نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ دوسروں سے تعلق اور ربط محسوس نہیں کرتے۔

ایسے میں آپ یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ کوئی آپ کو نہیں سمجھتا اور الگ تھلگ ہوجانا بھی اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کہتے ہیں کہ تنہائی سے نیند بھی متاثر ہونے لگتی ہے

لیکن یہ اکیلاپن نہیں۔ آپ بھیڑ میں بھی خود کو تنہا محسوس کر سکتے ہیں جبکہ بعض اوقات آپ تنہائی کو غنیمت جانتے ہیں اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔

سنہ 2016 میں بی بی بی کے 'ریسٹ ٹیسٹ' کی تحقیق میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ ان کے مطابق سکون کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

٭ حقیقی خوشی دولت سے نہیں ملتی: نئی تحقیق

٭ خوش رہنے کے پانچ طریقے

پانچ سب سے اہم باتوں میں یہ بات بھی شامل تھی کہ تہنائی کے چند لمحوں سے انھیں آرام و سکون ملتا ہے۔

لیکن جب ہمارے پاس لوگوں سے ملنے جلنے اور ایک ساتھ وقت گزارنے کا متبادل نہ تو ہم اکیلے پن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

2۔ اکیلاپن کسی وبائی مرض کی طرح پھیل رہا ہے؟

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption تنہائی تنہا ہونا نہیں بلکہ ایک کیفیت ہے

آج دنیا بھر میں اکیلے پن پر بات ہو رہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آج زیادہ لوگ تنہائی کے شکار ہیں۔

سنہ 1948 میں لندن کی برونیل یونیورسٹی میں ایک تحقیق ہوئی تھی۔ اس وقت سے آج تک معاشرے میں اکیلاپن محسوس کرنے کا تناسب تقریبا ایک سا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

٭ ’ڈپریشن کی ادویات نے زندگیاں تباہ کر دیں‘

٭ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال سماجی تنہائی کا سبب

گذشتہ 70 سالوں میں آبادی کے چھ سے 13 فیصد تنہائی کا شکار ہیں۔

3۔ تنہائی اچھی چیز نہیں؟

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption تنہائی میں اداسی در آئے تو مسئلہ سنجیدہ ہو جاتا ہے

تنہائی واقعتا ایک بری چیز ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ ہمیں نئے لوگوں سے ملنے اور نئے دوست بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

اکیلے پن میں ہم نئی روشنی میں پرانے رشتے دیکھتے ہیں انھیں بہتر بنانے اور ان میں نئی توانائی لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

شکاگو یونیورسٹی کے ماہر نفسیات جان کیسیوپو کہتے ہیں کہ 'یہ معاملہ پیاس کی طرح ہے۔ جب آپ پیاسے ہوتے ہیں تو آپ پانی تلاش کرتے ہیں۔ اسی طرح تنہائی محسوس کرنے پر آپ دوست، ساتھی اور ایسے آشنا کو تلاش کرتے ہیں جن کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں۔ جو آپ کو سمجھ سکے۔ یعنی کئی بار اکیلا پن ہمیں نئے تعلقات بنانے اور پرانے کو بہتر بنانے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔'

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
وزارتِ تنہائی کی ضرورت کیوں درپیش آئی ہے؟

عام طور پر تنہائی مستقل نہیں ہوتی۔ لیکن اگر یہ بڑھ جائے تو معاملہ سنگین ہو جاتا ہے۔ ان کی طبیعت خراب ہو سکتی ہے انھیں نیند کی شکایت ہو سکتی ہے۔

وہ بہت اداس رہنے لگتے ہیں اور وہ دوسرے لوگوں سے علیحدگی اختیار کر لیتے ہیں اور ڈپریشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔

4۔ تنہائی صحت کے لیے مضر ہے؟

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption تنہائی ڈپریشن کا ایک سبب ہو سکتی ہے

یہ خیال ذرا پیچیدہ ہے۔ ہم اکثر یہ اعداد و شمار دیکھتے ہیں کہ تنہائی کے سبب صحت خراب ہوتی ہے۔

بعض تحقیق میں یہ پایا گیا ہے کہ اس کے سبب دل کی بیماری اور دل کے دورے کے خطرہ میں ایک تہائی کا اضافہ ہوتا ہے۔

ان کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور ان کی اوسط عمر بھی کم ہوتی ہے۔

لیکن ان کی تحقیقات پر آنکھ موند کر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تنہائی کے شکار زیادہ بیمار رہتے ہوں یا پھر بیماری کے سبب الگ تھلگ پڑ گئے ہوں۔

5۔ زیادہ تر بوڑھے تنہائی کا شکار ہیں؟

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption معمر افراد بیماری اور عدم توجہی کے سبب تنہائی محسوس کرنے لگتے ہیں

عموما عمر کے ساتھ لوگ زیادہ تنہا محسوس کرتے ہیں۔ تاہم مانچسٹر یونیورسٹی کی پامیلا کوالٹر کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے بچے بھی تنہائی کا شکار ہوتے ہیں۔

بہت سی تحقیقات میں عام خیال کے برعکس یہ بات سامنے آئی ہے کہ 50-60 فیصد معمر افراد تنہائی کا شکار نہیں ہوتے ہیں۔

مجموعی طور پر، ہمیں اب بھی تنہائی یا اکیلے پن کے متعلق زیادہ معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسے سمجھنے اور اس کے تدارک کا راستہ نکل سکے۔

اسی بارے میں