ملیے بلٌو اور ہینری سے جن کے سوشل میڈیا پر ہزاروں فالوورز ہیں

تصویر کے کاپی رائٹ CYNTHIA BENNETT

بہترین دوستوں ہینری اور بلٌو میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، کہ وہ دونوں بےگھر تھے اور دونوں کو بچایا گیا تھا اور اب وہ دونوں ہی ایک ساتھ چہل قدمی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ جو چیز ان دونوں کو ان کے مداحوں کی نظر میں خاص بناتی ہے وہ یہ کہ یہ کتا اور بلا گھومنے پھرنے والے ساتھی ہیں۔

ان کی انوکھی دوستی اور کولوراڈو کی خوبصورت پہاڑیوں پر ہائیکنگ نے ان کو سوشل میڈیا پر فالو کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

تصاویر شیئر کرنے والی ویب سائٹ انسٹا گرام پر انھیں سینکڑوں ہزاروں افراد فالو کرتے ہیں۔

کتے کی تیمار داری کے لیے چھٹی مل گئی

جب پالتو کتے قاتل بن جاتے ہیں!

انسان بمقابلہ جانور، کون جیتا؟

ان کے مالکان سینتھیا بینیٹ اور آندرے سبلسکی کے لیے ان کی شہرت افسانوی ہے۔

سینتھیا اور آندرے ملے تو بوسٹن میں تھے لیکن نیو ہیمشائر اور ٹیکساس سے تعلق ہونے کے باعث ان کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ہی قدرت سے پیار کرتے ہیں جنھیں قسمت شہر کی زندگی سے دور لے آئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ CYNTHIA BENNETT

سینتھیا بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم مغرب کی جانب جانا چاہتے تھے، بڑی پہاڑیوں کی طرف۔ ہم کولوراڈو آئے اور موج مستی میں چل پڑے۔ اس سب میں زیادہ منصوبہ بندی شامل نہیں تھی۔‘

یہ جوڑا مسلسل ہائکنگ کرنے لگا اور ایک روز رک گئے اور ایک کتے کو گود لے کر اپنی فیملی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

ہینری! اونچے قد والا جرمن شیپرڈ، ہسکی، باکسر، سٹیفرڈشائر ٹیریئر اور آزی مکس سامنے کھڑا تھا۔

سینتھیا نے ہنستے ہوئے کہا ’عمر کے مطابق تو وہ دیگر کتوں کے پلوں جیسا ہی تھا لیکن جسامت میں دوگنا تھا۔ جیسے ہی میں اسے دیکھنے کے لیے اندر داخل ہوئی تو وہ آرام سے میرے پیروں پر سے ہوتا ہوا میرے پیٹ تک آگیا۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ CYNTHIA BENNETT

’آندرے کو اس وقت سمجھ آئی کہ ہم اسے ساتھ گھر لے کر جا رہے ہیں۔ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اس نے ہمارا انتخاب کیا۔‘

گلی کے کتوں کی طرح پیدا ہونے والے ہینری کو ریسکیو سینٹر سے لیا گیا تھا۔

چونکہ وہ اعلیٰ نسل کے کتوں کا مکسچر ہے اس لیے وہ ہائیکنگ اور طویل چہل قدمی آرام سے ہی کر لیتا ہے۔

ایک سال بعد سینتھیا کو خیال آیا کہ وہ ہینری کی بہت ساری تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہے تو انھوں نے فیصلہ کیا کہ کیوں نہ ہینری کا خود کا اکاؤنٹ ہی بنا دیا جائے۔

تصویر کے کاپی رائٹ CYNTHIA BENNETT

انھیں اس اکاؤنٹ پر 30000 فالورز حاصل کرنے کے لیے تین سال کا عرصہ لگا، اور اس تعداد میں اس وقت بے پناہ اضافہ ہو گیا جب انھیں بلٌو ملا۔

سینتھیا نے بتایا کہ ’جب ہم گھر پر نہیں ہوتے تو ہینری کو بہت پریشانی ہوتی تھی۔ وہ اتنا پریشان ہوتا کہ نہ تو کچھ کھاتا اور نہ ہی پیتا، تو ہم نے ہینری کے لیے ایک دوست لانے کا فیصلہ کیا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’مجھے اپنے جانوروں کو باہر لے جانا بہت اچھا لگتا ہے، اور انسٹاگرام کی وجہ سے میں نے کئی لوگوں کو اپنے بلیوں کے ساتھ ہائکنگ کرتے دیکھا ہے جنھیں باہر جانا پسند ہے۔‘

ان دونوں کو اپنے کتے کے لیے بہترین جوڑ تلاش کرنے میں کئی ماہ لگے۔

تصویر کے کاپی رائٹ CYNTHIA BENNETT

سینتھیا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’آخر کار آپ ایک بلی پر کچھ کرنے کے لیے زور نہیں ڈال سکتے۔‘

انوکھا ملاپ

ہینری کی طرح بلٌو بھی ایک ریسکیو اینیمل تھا۔

’جیسے ہی اس کی ملاقات ہینری سے ہوئی تو اسی وقت وہ اس کے ساتھ مانوس ہو گیا۔ بلٌو کو ہینری کی عادت ہو گئی ہے، اگر میں چاہتی ہوں کہ وہ آرام سے بیٹھ جائے تو میں اسے ہینری کے قریب بیٹھا دیتی ہوں اور اسی وقت سو جاتا ہے۔‘

سینتھیا کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ بلٌو کو لگتا ہے کہ ہینری اس کی ماں ہے۔‘

ان کے خیال میں بلٌو کو لگتا ہے کہ وہ بھی ایک کتا ہی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ CYNTHIA BENNETT

’اگر وہ باہر کسی کتے کو دیکھے تو فوراً بھاگ کر اس کے پاس چلا جائے گا لیکن اگر وہ کسی بلی کو دیکھ لے تو ایسا ظاہر کرتا ہے کہ وہاں کچھ نہیں ہے۔ جیسے کہ آپ کو معلوم ہی نہ ہو کہ آپ کیا ہیں؟ یہ بہت مزے کا ہے۔‘

بلے اور کتے کی اکھٹی تصاویر اور ویڈیوز کو جن میں بلو یا تو اپنے سے بڑے جانور پر سوار ہے یا اس کے ساتھ بھاگ رہا سوشل میڈیا پر بہت پذایرائی ملی ہے۔

سینتھیا کے مطابق ان کے خاندان والے ان کی شہرت پر حیران ہیں۔

’میں نے اپنے دادا کو بتایا ہے جو کہ خود گھومنا پھرنا پسند کرتے ہیں اور ہم بہت قریب ہیں، ان کے خیال میں یہ بہت حیران کن ہے۔‘

’اس سب سے بلو اور ہینری کو ایک بہتر زندگی گزارنے کو مل رہی ہے، میں سفر سے زیادہ وقت ان کے ساتھ گزارتی ہوں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ CYNTHIA BENNETT

ان کے مطابق سب کچھ ہی مثبت نہیں ہے۔ شہرت کی وجہ سے کچھ ان کی بیرونی زندگی کے انداز پر ردعمل بھی آیا ہے۔

’جیسے ہی آپ پہچانے جاتے ہیں تو تصویر کا دوسرا رخ بھی سامنے آیا ہے جس سے نمٹنا بالکل مختلف ہے۔‘

’میں بس یہ کہتی ہوں، اپ کتے اور بلی پر کیوں حملہ کرتے ہیں؟ مجھے سمجھ نہیں آتی۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ CYNTHIA BENNETT

لیکن ان کا کہنا ہے کہ حمایت اس منفی کیفیت کو دبا دیتی ہے۔

’سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی وجہ سے آپ دوسروں کے ساتھ جڑ جاتے ہیں، ایسوں کے ساتھ جو اپنی نام نہاد ’وین لائف‘ میں ہیں اور جو ایسے ہی اپنی خانہ بدوشی کی زندگی پر تنقید اور شکایات برداشت کرتے ہیں۔‘

’آپ کو بس اس سب کو نظر انداز کرنا ہے، اپنے اوپر سے ہٹا دینا ہے۔ آپ بس وہ سینکڑوں کمینٹس پڑھتے ہیں جن میں لوگ کہتے ہیں کہ بلو اور ہینری نے ان کے دن کو روشن کر دیا ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ CYNTHIA BENNETT

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں