مینیسوٹا: ڈیپارٹمنٹ سٹور سے حنوط شدہ بندر برآمد

مینیسوٹا تصویر کے کاپی رائٹ FACEBOOK/ OLD MINNEAPOLIS

امریکی ریاست مینیسوٹا میں ورکروں کو ایک ڈیپارٹمنٹ سٹور کی تعمیر نو کے دوران ’حنوط شدہ‘ بندر کی باقیات ملی ہیں۔

یہ مردہ بندر ڈے ٹون نامی پرانے ڈیپارٹمنٹ سٹور کی عمارت کی چھت میں پایا گیا تھا۔

عمارت کے منصوبے کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ وہ بندروں کی نسل سے ملتی جلتی نسل کے مکڑی نما بندر

کو ٹریس کرنے کے لیے مقامی عجائب گھروں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

قریبی شہر کے میئر کو شک ہے کہ ان کے والد نے سنہ 1960 کی دہائی میں اس پالتو جانور کو چرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

150 برس سے خالی تصور کیے جانے والے تابوت میں ممی موجود

نئی تکنیک سے حنوط شدہ لاشوں پر لکھی تحریر پڑھنی ممکن

مصر: نئے مقبروں کی دریافت، حنوط شدہ لاش کی نمائش

تصویر کے کاپی رائٹ CBS

یہ تصویر سب سے پہلے پرانے مینیسوٹا فیس بک کے صفحے پر ایک تعمیراتی کارکن نے شیئر کی تھی۔

پوسٹ کے مطابق بندر کو چھت کے اوپری حصے میں خراب حالت میں دیکھا گیا۔

کچھ صارفین کا خیال ہے کہ مذکورہ بندر شاید پالتو جانوروں کے سٹور سے آیا ہو گا جو 116 سالہ پرانی عمارت کی آٹھواں منزل پر تھا۔

مینیسوٹا کے میئر ریگن مرفی کا خیال ہے کہ اس جانور کی گمشدگی کا الزام ان کے مرحوم والد پر ہے۔

منیاپولس کے میئر کا کہنا ہے کہ سنہ 1960 کی دہائی میں ان کے والد لیری مرفی اور ان کے ایک دوست نے پالتو جانوروں کی دکان سے اس بندر کو چرایا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں