دل کی عمر معلوم کریں کہ آیا یہ آپ کی اصل عمر سے بڑا تو نہیں؟
پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے 30 برس کی عمر سے زیادہ کے افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنے دل کی عمر جانے کےلیےآن لائن ٹیسٹ کریں۔
پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے مطابق دل کی عمر کا پتہ لگانے کے بعد لوگوں کو معلوم ہو سکے گا کہ کیا انھیں سٹروک یا دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ تو نہیں ہے۔
پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے اندازے کے مطابق کہ 75 برس سے کم عمر کے 80 فیصد لوگ احتیاطی تدابیر استعمال کر کے دل کے امراض سے بچ سکتے ہیں۔
اس بارے میں مزید پڑھیے
اس اندازے کے مطابق غیر صحتمدانہ طرز زندگی ہر پانچ میں سے چار افراد کو دل کے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔
دل کے امراض سے بچنے کے لیے لوگوں کو صحت مند خوراک کھانے، تواتر کے ساتھ ورزش کرنے کے علاوہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا چاہیے۔
ڈیوڈ گرین جنہوں نے دل کی عمر معلوم کرنے کا ٹیسٹ کیا ہے، کہتے ہیں کہ یہ ٹیسٹ نہ تو مرض کی تشخیص ہے اور نہ ہی یہ بتائے گا کہ آپ دل کا دورہ پڑنے والا ہے، بلکہ وہ آپ کو جنجھوڑ دے گا۔
ڈیوڈ بتاتے ہیں کہ وہ ان کی زندگی کا بدترین لمحہ وہ تھا جب انھیں پتہ لگا کہ ان کے دل کی عمر ان کی اصل عمر سے دس برس زیادہ ہے۔
ڈیوڈ گرین نے بی بی سی کو بتایا 'جب مجھے یہ پتہ لگا کہ میری دل کی عمر میری اصل عمر سے زیادہ ہے، تو یہ میرے لیے ہضم کرنا مشکل ہو رہا تھا لیکن میں نے اس کو مثبت بیان سمجھ کر تمام سب کچھ بدل دیا۔'
ڈیوڈ گرین جو پیشے سے اداکار ہیں، اس سے پہلے دل کی عمر کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔
ڈیوڈ گرین کہتے ہیں:'میں 59 برس کا ہوں، میں نے سوچا میرے دل کی عمر 62، 63 سال ہو گی، لیکن یہ جب یہ فرق برس کا نکلا تو یہ میرے لیے شدید دھچکا تھا۔'
انھوں نے مجھے بتایا کہ مجھے کچھ کرنا ہو گا ورگرنہ میں اپنی پینشن کو زیادہ دیر تک لطف انداوز ہو سکوں گا۔
آپ اپنے دل کی عمر کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں :
- تمباکو نوشی ترک کر دیں
- متحرک ہو جائے
- وزن کو کنٹرول کریں
- نباتی ریشہ کھائیں
- چربی سے پرہیز کریں
- دن میں پانچ بار پھل اور سبزیاں استعمال کریں
- نمک کا استعمال کم کریں
- مچھلی کھائیں
- شراب کم پیئں
- کھانے اور مشروبات کے لیبل ضرور پڑھیں
ذریعہ این ایچ ایس